بھارتی کرونا ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ ہے،اسدعمر

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی کرونا ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ چوتھی لہر کے آغاز کے واضح ابتدائی آثار بھی موجود ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی کرونا ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ چوتھی لہر کے آغاز کے واضح ابتدائی آثار بھی موجود ہیں۔ ایس او پیز پر ناقص عملداری چوتھی لہرکے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہالوں، ریسٹورنٹ اور جم میں ویکسی نیٹڈ شرط نظر انداز کی جا رہی ہے۔ مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔ مختلف اقسام کا پھیلاؤ خصوصاً بھارتی اقسام کا وائرس بھی اہم وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 ہفتے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ ہماری آرٹیفیشل انٹیلی جنس ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کر رہی ہے۔ ایس او پیر پر ناقص عملداری چوتھی لہر کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی ہے۔
مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ چھ فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 69ہزار 476 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں مزید ایک ہزار 737 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
2 weeks back I had tweeted that our artifical intelligence models are showing possible emergence of 4th wave. Now there are clear early signs of 4th wave starting. Poor sop compliance, coupled with spread of variants of concern, indian variant in particular, are the main cause.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
دوسری جانب این سی او سی کے اجلاس میں نے یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک ہے، ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کرونا کی چوتھی لہر بھی ہوسکتی ہے۔
این سی او سی نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توخطرناک نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے، ڈیلٹاوائرس کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا اور بھارت میں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سےعوام اذیتیں جھیلتے رہے۔
Get vaccinated and experience dine-in at restaurants again! pic.twitter.com/UIL3aasgJD
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) July 9, 2021