ملتان: آم کی 200سےزائد اقسام کا فیسٹول

آم کی پیداواربڑھانے کےگربھی بتائےجارہے ہیں

ملتان میں 3 روزہ مینگو فیسٹیول نے دھوم مچادی ہے۔ ایونٹ میں آم کی 200 سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں۔

ملتان میں پھلوں کے بادشاہ آم کا میلہ سجاہوا ہے۔یہاں پرچونسہ،دوسہری، سنڈھری، لنگڑا، لال بادشاہ موجود ہے۔اس کے علاوہ سب سے چھوٹا آم شاہ پور اور بڑا آم فجری بھی موجود ہے۔ زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والی اس ایونٹ میں آم کی پیداوار بڑھانے کے گر بھی بتائے جارہے ہیں۔

زرعی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر راؤ آصف علی نے کہا ہے کہ 3 روزہ فیسٹیول کا مقصد آم کی صنعت کو اجاگر کرنا ہے۔ ایسے ایونٹس سے نئی نسل کو بتانا مقصود ہوتا ہے کہ آم کتنا بڑا سرمایہ ہے اور انہوں نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فیسٹول کے انعقاد سے انہیں کافی رہنمائی ملتی ہے۔

Tabool ads will show in this div