کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام چیلنج کرنےکی درخواست خارج

درخواست بوجہ عدم پیروی خارج کی گئی

لاہور ہائی کورٹ میں کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام چیلنج کیا گیا۔عدالت نے درخواست بوجہ عدم پیروی خارج کردی ہے۔

جمعہ کو جسٹس شاہد وحید نے شہری مرزا عادل کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ فاضل جج نے درخواست گزار کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کردی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ این سی او سی کی جانب سے ہر شہری کیلئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی  اور ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجتماعی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا اور کرونا ویکسینیشن لازمی قراردینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو تقریباًت جانے سے روکنا بھی بنیادی کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام کالعدم قراردے اور عدالت تقریبات میں شرکت پر پابندی کو بھی کالعدم قرار دے۔

VACCINATION CENTERS

Tabool ads will show in this div