پنجاب میں نون لیگ کیلئے سیاسی اسپیس کم ہورہی ہے،آصف زرداری

آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں ميں چند موجودہ ارکان اسمبلی بھی شامل تھے

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نون لیگ کے لیے پنجاب سیاسی اسپیس کم ہورہی ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ حالیہ دورہ لاہور کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کھپے کا نعرہ لگاتےرہے۔ انھوں نےنون ليگ کے سابق ارکان اسمبلی اور منتخب نمائندوں کو منانے کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل لاہور ميں مسلم ليگ نون کے سابق ارکان اسمبلی اور چند منتخب نمائندوں سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ اب نون ليگ کی پنجاب ميں سياسی اسپيس کم ہورہی ہے لہذا پاکستان پيپلزپارٹی کےدروازے ہرایک کےليےکھلےہيں۔

آصف زرداری نے جن سياسی رہنماؤں نے ملاقات کی ان کا تعلق جنوبی پنجاب اورسرگودھا ڈويژن سےتھا تاہم پاکستان پیپلزپارٹی ميں شموليت کا اعلان کسی نے نہیں کيا۔پيپلز پارٹی کے سينئررہنما نے يہ دعویٰ بھی کيا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں ميں چند موجودہ ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔

ASIF ALI ZARDARI

Tabool ads will show in this div