منڈی بہاءالدین: کبوتر بازی کا جھگڑا، نوجوان جاں بحق
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
منڈی بہاءالدین کے علاقے مونگ ميں کبوتر بازی کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق پوگیا۔
پوليس کے مطابق کبوتر بازی کے مقابلے پر دو گروپوں ميں جھگڑا چل رہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے دیگر کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔