منشاءپاشا نے شادی کے بعدنام تبدیل نہ کرنیکی وجہ بتادی

اداکارہ کی اپریل میں جبران ناصر سے شادی ہوئی تھی

کیا آپ بھی حیران ہیں کہ منشاء پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کیوں نہیں کیا؟۔ اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام درج نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

انسٹاگرام پر ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ منشاء پاشا کا کہنا تھا کہ ’’جی ہاں، کیوں کہ یہ ہمارے مذہب میں نہیں‘‘۔

منشاء پاشا نے اپنے اس جواب کو انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایسا کرکے اپنے آپ کو ’اچھا مسلمان‘ ثابت نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ جس طرح یہ پوسٹ پڑھنے والوں میں خامیاں ہیں، اس ہی طرح میرے اندر بھی کئی خامیاں ہوں گی لیکن میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ بہتر اور اپنی اصلاح کرنا چاہتی ہوں۔

منشاء پاشا نے مزید لکھا کہ اسلام عورت کو شادی کے بعد اپنا نام برقرار رکھنے کی اجازت دیتا ہے اور اس لئے میں نے ایسا کیا۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کے وہ نام تبدیل کرنیوالی خواتیں کو ’جج‘ نہیں کر رہیں۔

اداکارہ منشاء پاشا اپریل 2021ء میں معروف سماجی رہنماء اور وکیل جبران ناصر کے ساتھ شادی کے بندھن میں منسلک ہوئی تھیں۔

mansha pasha

Tabool ads will show in this div