آزاد کشمیر الیکشن کسی صورت چوری نہیں ہونے دینگے،مریم

سرحد کے دونوں طرف کشمیری ایک ہیں

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں آزاد کشمیر کے الیکشن بھی چوری ہونے کا خدشہ ہے مگر مخالفین جان لیں کہ یہاں کے عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ووٹ چوری کو کیسے روکنا ہے، ہم نے ڈسکہ کا الیکشن بھی ان کے حلق سے نکلوا لیا تھا۔

آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب اور الیکشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے ن لیگی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری رگوں میں کشمیری ماں اور باپ کا خون ہے۔ کشمیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ کشمیر کا بیٹا نواز شریف کشمیر کی جنگ لڑے گا۔ میں جانتی ہوں کہ کشمیریوں کو نواز شریف بہت شدت سے یاد آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے مخالف جماعت نے پروپگنڈا کیا کہ ن لیگ کو کوئی امیدوار نہیں مل رہا۔ جو لوگ کشمیر کا ووٹ چوری کرنے کیلئے نظریں لگائے بیٹھے ہیں، کان کھول کر سن لو! مسلم لیگ (ن) وہ مسلم لیگ (ن) نہیں رہی، مسلم لیگ (ن) کو آپ کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکالنے کا ہنر آگیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جوان، یوتھ ونگ، کارکن، اراکین قومی اسمبلی، ایم ایل ایز اور ایم پیز سب جان گئے ہیں کہ ووٹ چوری کو کس طرح سے روکنا ہے۔ ڈسکہ کا الیکشن یاد ہے نا، جس نے سال 2018 میں آرٹی ایس بیٹھا کر عوام کا الیکشن چوری کرلیا۔ آج 3 سال بعد بھی اس کو الیکشن چوری کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ نواز شریف کی آواز ٹی وی پر بند کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔

مریم نواز شریف کے مطابق مخالفین کو نواز شریف کا اتنا خوف ہے کہ ان کی باتیں نواز شریف سے شروع ہوتی ہیں اور انہیں پر ختم ہوتی ہیں۔ میں 12 سے 13 دن کیلئے کشمیر آئی ہوں۔ کشمیری چاہے سرحد کے اس پار ہو یا اس پار، پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ یقین کریں کہ نواز شریف کشمیر کی جنگ جیت کر آپ کی جھولی میں ڈالیں گے۔

ELECTION

MARYAM NAWAZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div