پہلا ون ڈے: پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف 141رنز پر ڈھیر

فخرزمان 47رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر، ثاقب محمود کے 4شکار

پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کوئی بیٹسمین نصف سنچری بھی نہ کرسکا، فخر زمان 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ثاقب محمود نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میزبان انگلینڈ نے کارڈف میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان بیٹنگ کا آغاز انتہائی خراب رہا، اوپنر امام الحق اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا گئے جبکہ بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمین تھے۔

فخر زمان اور صہیب مقصود کے درمیان 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رائٹ ہینڈرر بلے باز 19 رنز کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان 3 رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل کرسکے اور 47 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، شاداب خان 30 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد رضوان 13، سعود شکیل 5، فہیم اشرف 5، حسن علی 6، شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے نوجوان پیسر ثاقب محمود نے 42 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے 2، 2 اور لوئس گریگوری نے ایک شکار کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سعود شکيل ڈيبيو کريں گے اور صہيب مقصود کی 5سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انگلينڈ ميں اچھی کرکٹ کھيلتے ہيں۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 53 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف 20 میچز کھیلے جس میں سے انگلینڈ نے 15 جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔

پاکستان

کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضون، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاھین شاہ آفریدی، حارث روؤف۔

انگلینڈ

کپتان بین اسٹوک، بریڈن کارس، زیک کرولی، لیوس گریگوری، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اورٹن، میٹ پارکنسن، فل سالٹ، جان سمپسن ، جیمز ونز۔

ENGLAND

ODI

Tabool ads will show in this div