آزادکشمیرانتخابی مہم کےدوران کرونا بڑھنےکاخدشہ ہے،اسدعمر
اسد عمر نے آزادکشمیر کی انتخابی مہم کے دوران کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جمعرات کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور الیکشن ملتوی کرانے کی پہلی ہی تجویز دے دی تھی۔ حکومت کو اندازہ تھا کہ انتخابی ماحول بنتے ہی صورتحال قابو کرنا تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے تاہم آزاد کشمیر اسمبلی کا فیصلہ تھا کہ وہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔
اسد عمر نے بتایا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ ایس او پیز پرعمل درآمد کرایا جائے اورالیکشن کمیشن خلاف ورزی کے خلاف امیدوار کو نوٹس جاری کرے۔ اگر الیکشن کروانا ہے تو ایس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
این سی او سی سربراہ کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح دگنی ہوگئی ہے جبکہ میرپور میں کیسز بڑھنا شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں کرونا کیسز بڑھے ہیں اور این سی او سی کی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے گئی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت میں وفاق نے اپنے ماس ویکسینیشن مراکز اور موبائل ویکیسینیشن ٹیمیں بھیجوادی ہیں۔