بلدیاتی الیکشن میں کراچی اورلاہورمیں دھچکا لگا،چوہدری سرور

Ch Sarwar Lhr 08-12 لاہور : تحريک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدري محمد سرور نے کہا ہے کہ بلدياتي اليکشن ميں کراچي اور لاہور ميں دھچکا لگا ليکن اس کے باوجود ن ليگ کے ووٹ کم اور پي ٹي آئي کے بڑھے ہيں۔ لاہور ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے آرگنائزر چوہدري محمد سرور نے الزام لگايا کہ بلدياتي اليکشن ميں ن ليگ نے انتخابات سے پہلے بھي دھاندلي کي اور اب انتخابات کے بعد بھي دھاندلي کر رہي ہے۔ چوہدري محمد سرور کا کہنا تھا کہ جس دن انٹراپارٹي اليکشن کا شيڈول آئے گا، وہ اسي دن اپنے عہدے سے مستعفي ہو جائيں گے، تمام ضلعي  تنظميں بھي تحليل کر دي جائيں گي، انہوں نے بتايا کہ بلدياتي اليکشن کا سب سے زيادہ فائدہ پي ٹي آئي کو ہوا، وارڈ اور يونين سطح پر تنظيم سازي ہو گئي ہے۔ سماء

PTI

LG polls 2015

Karachi Elections

Punjab Elections

Chaudhry Muhammad Sarwar

Tabool ads will show in this div