کراچی:آسمان پر بادلوں کا راج، بوندا باندی کا امکان

آئندہ24گھنٹوں میں موسم جزوی ابرآلودرہےگا

کراچی میں جمعرات کی صبح سے آسمان پر چھائے بادلوں کے باعث موسم سہاناہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے اور آئندہ24گھنٹوں میں موسم جزوی ابرآلودرہےگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ جمعرات کی صبح شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔

اکیس جون کو چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا۔ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ جولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

اس کے علاوہ کراچی میں مون سون بارشوں کی متوقع آمد کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیے ایس ایس یو اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تیارکرلیا گیا ہے۔ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی۔

اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت حاصل کی ہے اور یونٹ کوپانی میں پھنسے افراد کو نکالنے پر بھی عبور حاصل ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نےاربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل کراچی کے کچھ علاقوں میں پری مون سون کے حوالے سے بادل برسے تھے۔ سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت تھی اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے تاہم موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div