آزاد کشمیر انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری

انتخابات 25جولائی کو ہوں گے
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Lhr Punjab rangers فوٹو: آن لائن

وفاق حکومت نے آزاد کشمیر انتخابات کی سيکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس نفری فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

آزاد کشمیر الیکشن کے دوران ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری کے چار ہزار اہلکار خدمات انجام دیں گے۔ پاک فوج کے 19ہزار اور پنجاب رینجرز کے دو ہزار اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی سفارش پر وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر ديا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت آزاد کمشیر کے انتخابات کے لیے سيکیورٹی دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے کشمیر میں سيکیورٹی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔

آزاد کشمير انتخابات: اميدواروں کی حتمی فہرست جاری

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے تحت کُل 724 امیدوار حصہ لیں گے۔

آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 602 امیدوار جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں سے 122 امیدوار الیکشن میں حصہ ليں گے۔ تمام 45حلقوں سے 984 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور مختلف وجوہات پر 260 اميدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

انتخابات میں 28لاکھ17 ہزار90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12لاکھ 97 ہزار 747 ہیں۔

ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div