شرمیلافاروقی اداکارہ علیزے شاہ اوردیگر کی حمایت میں بول پڑیں

خواتین کو انکے لباس سے پرکھنا بندکریں، پی پی رہنماء

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی ہم اسٹائل ایوارڈ میں علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاراؤں کے لباس پر ہونیوالی تنقید کے بعد ان کی حمایت میں بول پڑیں۔

چند روز قبل ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاراؤں کے لباس سے متعلق وائرل تصاویر پر اداکاروں سمیت مداحوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پی پی رہنماء شرمیلا فاروقی نے اداکار بلال قریشی کا انسٹاگرام اسٹوری پیغام شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کو ان کے لباس سے پرکھنا بند کریں۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کے ذریعے پرکھنا بند کریں، وہ ذی شعور ہیں، آزاد ہیں اور کسی کو بھی ان کے لباس کے انتخاب پر منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔

پی پی رہنماء کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ یہ ایک آزاد دنیا ہے، جیو اور جینے دو، منفی سوچ پھیلانے والوں کیلئے میرا پیغام ہے کہ آپ اپنی مایوسیوں کو دیکھیں اور ان کا حل نکالیں۔

چند روز قبل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شائقین کی جانب سے تنقید کی گئی۔ اس پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بشریٰ انصاری کو اپنے دل کی خواہش پر رقص کرنے دو، وہ ایسا کیوں نہ کریں؟، انہیں ایسا کرنے کا پورا حق ہے۔

Sharmila Farooqui

ALIZEH SHAH

HUM STYLE AWARDS 2021

Tabool ads will show in this div