بنوں: جیولر کی اپنی ہی دکان میں چوری

ملزم ساتھی سمیت گرفتار

بنوں میں اپنی ہی دکان میں ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر 16 تولے سونے کے زیورات ہڑپ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے سونا برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فضل رحمان نے اپنی ہی دکان سے 16 تولے سونے کے زیورات اٹھا کر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا تھا کہ میں اپنی دکان فرزند پلازہ صرافہ بازار بنوں سٹی میں سونے کے زیورات کے مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران 3 ماسک پہنے ڈکیت نے پستول تان کر ہمارے ہاتھ باندھ دیے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ ڈکیت اپنے ساتھ تقریباً 16 تولے سونا لے گئے تھے جس کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میں جب پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو انہیں شک ہوا کہ ڈکیتی کی واردات فرضی ہے اور ملزم ڈکیتی کی آڑ میں مرمت کے لیے آئے ہوئے سونے کے زیورات ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مدعی نے سونا ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا جبکہ پولیس نے مدعی اور اس کے ایک ساتھی سے 10 تولے سونا برآمد کرکے انہیں مقدمے میں نامزد کردیا۔

KP police

Khyber Pakhtunkhawa

Tabool ads will show in this div