ناراض بلوچوں سے مذاکرات پرکام شروع کر ہوچکا،فواد

بھارت کا دہشتگردی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے

فواد چوہدری نے کلبھوشن یادو کے بعد ملک میں بھارت کا سب سے بڑا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے، جب کہ ناراض بلوچوں سے باقاعدہ مذاکرات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے۔ وزیراعظم نےکل ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔ ان عناصر سے بات ہوگی جو بھارت سے رابطے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے بعد ملک میں بھارت کا سب سے بڑا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا ہے، جب کہ لاہور دھماکے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور بم دھماکے کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم بہت جلد اس دہشتگرد نیٹ ورک کے مزید ثبوت اور تانے بانے سامنے لائیں گے۔ بم دھماکے میں ملوث اہم ملزمان قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کے بعد بھارت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ایکسپوز ہوا۔

اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔ شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کابینہ کو بریفنگ دی ہے۔ کابینہ کو گزشتہ اجلاسوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے گورنر، وزرا کے پروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے، جہاں پروٹوکول زیادہ ہوگا وہاں وزیراعظم ایکشن لیں گے۔

KULBHUSHAN JADHAV

Tabool ads will show in this div