خیبرپختنخوا: صوبےکےتعلیمی ادارے 12جولائی کوکھل جائیں گے

بچےہرصورت امتحان دینگے، شہرام تراکئی
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختنخوا شہرام تراکئی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 12جولائی سے کھول دیے جائیں گے۔

شہرام تراکئی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 12جولائی سے کھول دیے جائیں گے، نویں جماعت سے باریوں تک امتحانات بھی وقت پرہوں گے جبکہ طلباء کو ہر صورت فزیکل امتحان میں شرکت کرنا ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عید کے فوراً بعد نویں تا گیاریوں کے امتحانات منعقد کیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھویں جماعت تک کے طلباء کی چھٹیاں 11 جولائی تک ہونگی جبکہ 12 جولائی سے اسکول کھول دیے جائیں گے۔ شہرام تراکئی نے کہا ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے اس لیے تعلیم میں مزید رکاوٹ نہیں آنے دینگے۔

تعلیمی بورڈز میں آن لائن سسٹم متعارف

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز میں آن لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا، افریقی بیِٹا اور برطانوی الفا کرونا وائرس موجود ہے۔

پاکستان میں 3اقسام کے کرونا وائرس موجود ہیں، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے 15 دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے۔ سیمپل میں یوکے،انڈین اور ساؤتھ افریقن وائرس کی اقسام سامنے آئی ہیں۔ یہ ڈیٹا این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن سے شئیرکردیا گیا ہے۔ سرویلنس ڈویژن قرنطینہ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے اس پر مزید کام کرے گا۔

educational institutions.

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div