پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، انگلینڈ کےکھلاڑی کرونا میں مبتلا

اسکواڈ کے تین، اسٹاف کے چار افراد شامل
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
England-Cricket فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی انگلینڈ کے تین کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے چار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آںے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

پی سی آر ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انگلینڈ کے پورے اسکواڈ نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعرات 8جولائی سے ہوگا۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے میچز ضرور کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی جانب سے اب نئے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوک کریں گے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 8جولائی کو کارڈف، دوسرا میچ 10جولائی کو لارڈز اور تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ہوگی۔

ENGLAND

ODI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div