تعلیمی بورڈز میں آن لائن سسٹم متعارف

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز میں آن لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام 32 تعلیمی بورڈز کے ساتھ مشاورت کرکے آن لائن سسٹم بنایا ہے۔ جس سے طلبہ و طالبات باآسانی فیس آن لائن جمع کراسکیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ آن لائن اپیلیکشن میں ٹریکنگ کےنظام کے ذریعےطلباء اپنی درخواست دیکھ سکتے ہیں انکی درخواست کس مراحلے پر ہے تاکہ طلباء ویری فکیشن کرواسکیں۔
براہ راست:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں@Shafqat_Mahmood @EduMinistryPK https://t.co/ii32Zdvmih
— ریڈیوپاکستان (@PBC_Urdu) July 6, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو ہم جلد سرٹیفکیٹ بھی پی ڈی ایف فارمیٹ بھیجنا شروع کریں گے جبکہ انہیں ٹریننگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آن لائن نظام بچوں کی سہولت کیلئے انقلابی قدم ہے جس سے تعلیمی نظام میں بہتری ہوگی، حکومت کی کوشش ہے کہ طلباء کےلیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلد ہی مقامی سطح پر بھی تمام بورڈز ڈیجیٹل ازم کی طرف جائیں گے۔