لاہور: 32لاکھ روپےکا سامان چوری کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

گینگ کا سرغنہ ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس

Gang Arrest Lhr Pkg 05-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Gang-Arrest-Lhr-Pkg-05-07.mp4"][/video]

لاہور میں چینی باشندے کی فیکٹری سے 32لاکھ روپے کا سامان چوری کرنے والا 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

چور گينگ نے سندر کے علاقے میں واقع سپیر پارٹس بنانے کی فیکٹری سے سامان چوری کيا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر عیسیٰ خان کے مطابق گینگ کا سرغنہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے لیے اس نے فیکٹری کے کچھ لوگوں کو بھی ساتھ ملایا۔

چور گينگ گرفتار کرنے پر چینی باشندے نے پولیس کو اپنا روايتی سوینیر بھی پیش کیا۔

چينی باشندوں کے ساتھ چند ماہ پہلے بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس ميں ايک ڈاکو پوليس فائرنگ سے مارا گيا تھا جبکہ ايک کو زخمی حالت ميں گرفتار کيا گيا تھا۔

Tabool ads will show in this div