نوشہرہ:جعلی مشروبات کی فیکٹری سیل کردی گئی

اٹھارہ ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ میں جعلی مشروبات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

نوشہرہ میں امان کوٹ کے علاقے میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا اور 18 ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کرلی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی خان نے بتایا کہ جعلی مشروبات کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فیکٹری سے 50 کلو سے زائد مضر صحت کیمکلز برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

جعلی مشروبات کو نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ کاروائی کے بعد  فیکٹری سیل کردی گئی ہے جبکہ  مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

 ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے واضح کیا کہ صوبے میں جعلی مشروبات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

NOWSHERA

Tabool ads will show in this div