پاکستان میں 3اقسام کے کرونا وائرس موجود ہیں، قومی ادارہ صحت
پاکستان میں اس وقت موجود کرونا وائرس کی اقسام کے نام سامنے آگئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ، افریقی بیِٹا اور برطانوی الفا کرونا وائرس موجود ہے۔ پاکستان میں انڈین، یوکے اور ساؤتھ افریقن کرونا وائرس پایا جاتا ہے۔
قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے 15 دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے۔ سیمپل میں یوکے،انڈین اور ساؤتھ افریقن وائرس کی اقسام سامنے آئی ہیں۔ یہ ڈیٹا این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن سے شئیرکردیا گیا ہے۔ سرویلنس ڈویژن قرنطینہ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے اس پر مزید کام کرے گا۔
منگل کو این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 830 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں پنجاب میں 10 اموات، سندھ میں 8 اموات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 3، 3 اموات ہوئیں۔آزاد کشمیر میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سائنو فارم ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں اتوار کی رات پاکستان پہنچی گئیں ہیں۔