فیصل آباد: شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد ميں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو ماں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق عزيز فاطمہ روڈ پر لڑکی والدہ کے ہمراہ دوا لینے جا رہی تھی تو ملزم غلام حسین نے فائرنگ کر دی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
شہريوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پوليس کے حوالے کر ديا تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔