محرم سے قبل اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 80 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے پیش نظر جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا، اب تک 80 افراد کو گرفتار کر کے کئی چوری شدہ موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تھانہ ترنول کے علاقے میں 80 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


پولیس نے جھنگی سیداں، سرائے خربوزہ، اتفاق کالونی اور سنگجانی میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا، گرفتار ہونے والوں میں 7 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔


ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 14 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک کار، 3 بندوقیں اور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔


پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔  سماء

کا

MQM

سے

India vs Pakistan

برآمد

اسلام آباد

screening

sonia

device

Tabool ads will show in this div