اہم خبر: افغان فوجی طالبان کےسامنے ہتھيار ڈالنا شروع

پی ڈی ایم آج سوات میں جلسہ کریگی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

افغان حکومت طالبان کے سامنے بے بس نظر آنے لگی۔ طالبان نے امريکی فوج کی 7 سو جنگی گاڑيوں اور آرٹلری پر قبضہ کرليا۔ طالبان کے امريکی اسلحے کے ساتھ گشت کی تصاوير بھی سامنے آگئيں۔

کينيڈا کے شہر البرٹا ميں مکان آسمانی بجلی سے جاں بحق پاکستانیوں کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہونے کا امکان ہے۔ واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، جب کہ 5 کو بچا ليا گيا تھا۔

لاہور میں تيسری جماعت کی بچی سے مبينہ زيادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ ڈی آئی جی کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزم کی نشاندہی کی۔ ملزم اسی اسکول ميں طالب علم ہے۔

انگلينڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سيريز کيلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا۔

یورو کپ: انگلینڈ 25 سال بعد چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ نے یوکرین کو چار صفر سے شکست دی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 1228 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں اتوار کے روز رش کا امکان۔ جانوروں کے دامن بھی دگنے ہوگئے۔

جماعت اسلامی پیر کو مہنگاٸی، بے روزگاری اور سودی نظام کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

BILAWAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div