ویڈیو:وزیراعلیٰ پنجاب کاہیلی کاپٹرٹک ٹاک کیلئےاستعمال ہونےلگا
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر میں پرسنل اسٹاف آفيسر حيدر علی کی دوست کیساتھ سیر سپاٹے کی ٹک ٹاک ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔
حيدر علی کے دوستوں نے سرکاری ہيلی کاپٹر استعمال کرنے کی ويڈيو اور تصاوير بھی بنائيں۔ ويڈيو ميں ہيلی کاپٹر کو پرواز بھرتے ديکھا جا سکتا ہے۔
حیدر علی کے دوستوں کی جانب سے ٹک ٹاک کیلئے بھی ہیلی کاپٹر میں ویڈیوز بنائی گئیں۔ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی انکوائری کا حکم دے ديا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے وضاحت دی ہے کہ حيدر علی کے دوستوں نے ہيلی کاپٹر ميں صرف تصاوير بنوائيں کہيں سفر نہيں کيا۔ پی ایس او کے پاس ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کوئی اختیار نہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل اسٹاف آفیسر حیدر علی کے قریبی دوست سربلند چٹھہ نے دوستوں کے ہمراہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فیصل آباد کا سفر کیا۔ حیدر علی کے دوستوں کو صرف 25 منٹ میں لاہور سے فیصل آباد پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا اختیار صرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پاس ہے، جب کہ اس کے استعمال کیلئے احکامات بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہی دیئے جاتے ہیں۔