اوکاڑہ: پڑوسی نے 2بچوں کو قتل کردیا
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان گرفتار
اوکاڑہ کی رحمان کالونی ميں گھر میں آنے سے منع کرنے پر پڑوسی نے 2 کمسن بھائيوں کو اغواء کے بعد قتل کرديا گيا۔
پوليس کے مطابق اوکاڑہ کی رحمان کالونی کے رہائشی دونوں بھائی مدرسے سے چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچے تو والدین نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرليا جو مقتول بچوں کے پڑوسی ہيں، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
والد کے مطابق اس نے ملزم کو اپنے گھر آنے سے منع کيا تھا جس پر ملزم نے انتقام لينے کيلئے بچوں کو قتل کردیا۔