بھارتی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گی

External Affairs Minister Sushma Swaraj shakes hands with her Sri Lankan counterpart GL Peiris during a meeting in New Delhi on July 11, 2014. (Photo: IANS)

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گی، بھارتي ميڈيا نے انکے دورہ پاکستان کو پاک بھارت بيک چينل ڈپلوميسي کا ثمرقرار ديا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھی۔ ملاقات اچھا بریک تھرو ہے۔ کرکٹ سیریز کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

بھارتی وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف سے سائیڈ لائن ملاقات بھی طے ہے جس میں جامع مذاکرات کی بحالی پر بھی بات ہو سکتی ہے۔

مشیر خارجہ نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی بھی بدھ کو پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ اشرف غنی سے طالبان سے مذاکرات کی بحالی پر بات ہوگی۔ طالبان سے مذاکرات کے بغیر افغانستان میں امن ناممکن ہے۔ سماء

TALIBAN

pak-india talks

HEART OF ASIA

indian FM

Tabool ads will show in this div