وفاقی حکومت نےکراچی کوفنڈز دیکراحسان نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

یہ کراچی کا حق تھا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو فنڈز دے کر احسان نہیں کیے، یہ کراچی کا حق تھا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو گجرنالہ متاثرین کو گھر دینے، بحالی کيلئے10 ارب روپے درکار ہیں، گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں 3الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس کےلیے گجرنالہ متاثرین بحالی، ہاؤسنگ اسکیمز منصوبوں کےلیے  30ارب روپے جاری کرنے کےلیے رجوع کرلیا ہے۔

وزيراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نےفنڈز دیے تو کوئی احسان نہیں کیا یہ ہمارا آئینی حق ہے، لوگ کہتے ہیں کراچی کو اتنے ارب دے دیے۔ سندھ میں تمام منصوبے صرف سندھ حکومت کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں زیر تعمیر منصوبے ایک ہزار ارب روپے کے ہیں، شہر میں بغیر منصوبہ بندی کے ایکسٹینشن ہوئی ہے، بلاول بھٹو پورے پاکستان میں ایسے منصوبے بنائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع کورنگی میں ملیرکےعلاقے میں روڈ بنارہے ہیں، کراچی کو 992 ارب کے پراجیکٹ دے دیے ہیں۔ شہر میں بونداباندی بھی ہوجائے تو دکھایا جاتا ہے کہ سمندر بہہ رہا ہے۔ سندھ حکومت پر تنقید بہت ہوتی ہے، ہم عادی ہوگئے ہیں۔ فرق ان لوگوں کو پڑتا ہےجو سوچ کرآئے تھےاور ان کےخلاف سازش ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی خدمت میں سب سے آگے ہے، 10 ماہ میں تیسرے منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں۔ سڑک ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔

cm sindh

federal government

MURAD ALI SHAH

Tabool ads will show in this div