راولپنڈی، شہریوں نےگرمی بھگانےکاحل تلاش کرلیا
گنےکےرس کی مشینیں جابجا نظرآنے لگیں

راولپنڈی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو شہریوں نے گرمی کا زور توڑنے کےلیے گنے کے رس کا سہارا لےلیا۔ گرمی بڑھی تو مری روڈ پر گنےکی مشینیں لگ گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث ادرک، لیموں اور پودینہ سے تیار رس پیاس کی شدت کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ صحت افزا بھی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ گنے کا رس فائدہ مند ہوتا ہے، اس میں ادرک پودینہ نیمو اجوائن ،الاچی ،کالا نمک سونڈھ ،زیرہ ڈالتے ہیں، جو انسانی صحت کےلیے مفید ہوتا ہے جبکہ اسکی قیمت بھی مناسب ہے۔ رپورٹ دیکھیے۔
sugarcane juice
تبولا
Tabool ads will show in this div