سابق صدر زرداری کی طبیعت ناساز
بختاور کی بھی شوہر کے ہمراہ کراچی آمد

سابق صدر آصف علی زرداری کو ناساز طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سابق صدر کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ والد کی طبیعت ناسازی کے باعث پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے، جب کہ بختاور بھی شوہر کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی۔
ڈاکٹرز کی جانب سے سابق صدر کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سابق صدر کی ساز طبیعت پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ZARDARI
HEALTH
تبولا
Tabool ads will show in this div