وزیرخزانہ بلوچستان کے بھائی پولیس پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار
صغیر بلیدی پر تربت میں پولیس پر فائرنگ کاالزام ہے
وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی کو پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے چھوٹے بھائی صغیر بلیدی کو تربت پولیس نے لڑائی، جھگڑے اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔
ایس ایچ او سٹی تھانہ تربت شیر جان کے مطابق صغیر بلیدی نے نشے کی حالت میں پولیس پر حملہ کیا، ہوائی فائرنگ کی، جس پر انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صغیر بلیدی کیخلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ، گالم گلوچ اور دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ظہور بلیدی کے گرفتار بھائی صغیر بلیدی سے پستول اور کلاشنکوف بھی برآمد کیا گیا ہے۔
finance minister
Zahoor buledi
تبولا
Tabool ads will show in this div