ٹانک: کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

تینوں بچے آپس میں سگے بھائی تھے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹانک کے علاقے میں کھلونے بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ ٹانکے کے علاقے شاہ عالم محسود میں پیش آیا۔ تینوں بچے سگے بھائی تھے۔ اہل خانہ کے مطابق بچوں کو قریب سے گزرنے والے نالے سے کھلونا نما بم ملا تھا، جس وہ کھیلنے کی چیز سمجھ کر ساتھ لے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق بم سدگی نالے میں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر نالے کے پانی میں گرا تھا اور پھٹ نہ سکا تھا، اس دوران بچوں نے کھلونا بم کو دیکھا تو اسے گھر لے آئے اور کھیلنا شروع کردیا۔

کھیل کے آغاز میں بم بچوں کے ہاتھوں سے پھسل کر گرا اور پھٹا۔ جس سے تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تینوں بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ بچوں کی عمریں بالترتیب 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

Toy Bomb

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div