عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کی ایک اور ڈوز لگوانے کا عندیہ دیدیا

سائنو فارم اور ایسٹرا زینیکا کا بوسٹر 6 ماہ بعد لگے گا

عالمی ادارہ صحت نے عندیہ دیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین کی صرف 2 خوراکیں ہی نہیں بلکہ ہر ویکسین کی معیاد کے مطابق ہرسال بوسٹر ڈور لگائےجائیں گے۔

مئی 2021 میں شائع ہونے والےعالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کےمطابق فائزر اور موڈرنا کا بوسٹر ایک سال بعد اور سائنو فارم اور ایسٹرا زینیکا کا بوسٹر 6 ماہ بعد لگے گا۔

پاکستان میں کرونا ویکسین کا سلسلہ فروری 2021 میں شروع ہوا تھا۔ جن افراد کو شروع میں ویکسین لگی تھی ان کی بوسٹرڈوزکاوقت قریب ہے۔چین نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اشتراک سے ریاست  راس الخیمہ میں ویکسین  پلانٹ لگایا ہے جہاں سائنو فارم ویکسین کی بوسٹر یا تیسری خوراک تیار کی جائے گی۔اس پلانٹ میں ہر ماہ 2 ملین سے زیادہ سائنو فارم ویکیسن بنے گی جو پاکستان سمیت عرب ممالک کو فروخت کی جائی گی۔

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div