راولپنڈی:خاتون سے پرس چھینےوالےملزم کو سزا سنادی گئی

راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھین کر اس کو گلی میں گرانے والے ملزم کو 1 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔
ملزم انیس اقبال کے خلاف کیس کی سماعت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے کی۔ ملزم نے دوران سماعت خاتون سے پرس چھیننے کا اعتراف کرلیا۔
عدالت نےملزم کو1 سال قید اور30 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا۔ جرمانےکی عدم ادائیگی پرملزم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
ملزم نے گزشتہ ہفتے خاتون ٹیچر سے پرس چھینتے ہوئے اس کو گلی میں گرادیا تھا۔ ملزم کی پرس چھیننے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
راولپنڈی: تھانہ ریس کورس میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کیمرے میں محفوظ
سی پی او محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کو اپنے ہی پستول سے دائیں کلائی پر گولی لگ گئی۔
راولپنڈی: خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کی جانب سے چھینے گئے خاتون کے پرس میں 2 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ اور دستاویزات تھیں۔