فیصل آباد میں قلفی گرنے پر جھگڑا، بچہ جاں بحق
پولیس نے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد میں معمولی سی بات پر جھگڑے نے نو سالہ بچے کی جان لے لی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں مبینہ طور پر قلفی گرانے پر جھگڑے کے دوران 15سالہ لڑکے نے اینٹ مار کر 9سالہ ایان کو زخمی کیا جو اسپتال جاکر دم توڑ گیا۔
ورثاء کے مطابق بچے کو اسپتال لے کر گئے، تاہم وہ دوران علاج انتقال کر گیا، اس کی ناک اور منہ سے خون نکل رہا تھا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث 2 بھائیوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔