نوآزادامیدواروں کی ن لیگ میں شمولیت،میئرکیلئےسادہ اکثریت مل گئی

pmlnاسلام آباد : ن لیگ نے شہر اقتدار میں اپنے میئر کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرلینے کا دعویٰ کیا ہے، طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہر کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اسلام آباد سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے نو منتخب چیئرمینز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن کو میئر کیلئے سادہ اکثریت مل گئی ہے۔ ، مزید پڑھیں : شیخ رشید نے اپنے ہی حلقے میں شکست تسلیم کرلی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں عادل گیلانی، ندیم اختر، نعیم گجر، ملک رضوان، چوہدری اظہر، قاضی عادل، ابرار شاہ، گلفراز خان اور اعظم خان شامل ہیں۔ ان چیئرمینوں کی شمولیت کے بعد اب ن لیگ کے پاس 29نشستیں ہوگئی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس 18نشستیں ہیں۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے بلا امتیاز کام کریں گے، آزاد امیدواروں نے ن لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے 14آزاد امیدوار منتخب ہوئے تھے اب ان میں سے 5باقی رہ گئے ہیں جو امکان ہے کہ ن لیگ میں ہی شامل ہو سکتے ہیں۔ سماء

LG polls 2015

lb polls 2015

Punjab Elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div