ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے پالیسی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں 65لاکھ ویڈیوزہٹادیں

سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ 2021 جاری

ٹک ٹاک نے اپنی پہلی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ 2021 جاری کردی ہے۔

ٹک ٹک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالیسیوں کی خلاف ورزی  پرٹک ٹاک نے پاکستان میں 65 لاکھ  ویڈیوز ہٹائی ہیں۔نامناسب مواد ہٹائےجانے والے ممالک میں پاکستان سمیت 5 بڑے ملک شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 85 لاکھ ویڈیوزکےساتھ امریکہ پہلے، برازیل دوسرے،روس تیسرے اورانڈونیشیا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ٹک ٹاک نےعالمی سطح پر پہلی سہ ماہی کے دوران6  کروڑ 10 لاکھ  سے زائد ویڈیوز ہٹائیں۔91.3 فیصد ویڈیوز کو رپورٹ ہونے اور81.8  فیصد ویڈیوز کو دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔پہلی سہ ماہی میں دنیا بھرمیں کرونا انفارمیشن ہب کو ڈیڑھ ارب سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ کرونا سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے والی 30 ہزار سے زائد ویڈیوز بھی ہٹائی گئیں۔

واضح رہے کہ 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک ایپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کیخلاف بیرسٹر اسد اشفاق اور معاذ وحید ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اورغیراسلامی مواد رکھا جارہا ہے، پی ٹی اے کو شکایت دی تاہم تاحال کارروائی نہیں کی گئی۔سندھ ہائیکورٹ نے معاملے پر اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

ٹک ٹاک کی بندش کے فیصلے پر ٹک ٹاک انتظامیہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کے پاس غیرمناسب مواد کا جائزہ لینے کا بہترین نظام موجود ہے۔ ایکشن کیلئے مضبوط پالیسیاں، طریقہ کار اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےکےبارےمیں معلومات ملی ہیں اور فی الحال اس کے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

TIK TOK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div