راولپنڈی: ینگ ڈاکٹرزکا لائسنس کا امتحان دینےکی شرط پراحتجاج

ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی

راولپنڈی کے ینگ ڈاکٹرز نے پریکٹس کے لیے لائسنس کا امتحان دینے کی شرط پر احتجاجا کرتےہوئے مری روڈ پر مظاہرہ کی اور امتحان لینے کا فیصلہ واپس نہ ہونے کی صورت میں بنی گالا کی طرف مارچ کی دھمکی دے دی۔

جمعرات کو نیشنل لائسننسنگ ایگزام کے اعلان کے خلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرے میں راولپنڈی کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے مری روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں وڑائچ نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اور بھی بہت سے راستہ ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز پی ایم ڈی سی کا گھیراؤ کریں گے اور بنی گالہ کی جانب بھی مارچ کریں گے۔

میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ ایم کیٹ کے بعد  ایم بی بی ایس پاس کیا ہے لیکن حکومت دوہرا بوجھ ڈال رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

احتجاج کے دوران ایک گھنٹے سے زائد مری روڈ بلاک رہی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ینگ ڈاکٹرز نے اگلےلائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔

Young Doctors Strike

Tabool ads will show in this div