آزادکشمیر الیکشن: مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے ہوگیا

عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
PMLN Maryam Nawaz ISB فوٹو: آن لائن

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن 2021 مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے کرلیا۔

شیڈول کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 8 سے 19جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔

مریم نواز 8جولائی کو مظفرآباد جبکہ 9 اور 10 جولائی کو نیلم میں خطاب کریں گی۔ 11 جولائی کو ہٹیاں، 13جولائی کو کوٹلی، 14جولائی کو ہجیرہ اور راولاکوٹ میں جلسہ ہوگا۔

مریم نواز 18جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی، 15 جولائی کو بلوچ اور پلندری جبکہ 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں جلسے ہوں گے۔

آزادکشمیر الیکشن: جےیوآئی کی تحریک انصاف سےاتحادکی خبروں کی تردید

آزاد کشمیر الیکشن

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور 45حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ رواں الیکشن میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

عام انتخابات کے لیے 21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے اور 22جون تک کاغذات کی جانچ کی  گئی جبکہ اسی روز فہرست جاری ہوئی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 28 اور 29 جون تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے جانے تھے جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جانی تھیں اور 2 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی واپسی ہوگی۔

آزاد کشمیر انتخابات میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہیں۔

ELECTION

MARYAM NAWAZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div