کراچی میں آج رات بوندا باندی کا امکان

کم سےکم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
Jul 01, 2021

SAADI TOWN RAIN VO 17-06

کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ جرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ہوا میں موجودہ نمی کا تناسب 61فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 18سے 20 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

اکیس جون کو چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا۔سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ جولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div