اڑنے والی کار کی دو ایئرپورٹس کے درمیان کامیاب پرواز

کار نے 35 منٹ طویل پرواز کی

یورپی ملک سلوواکیہ میں فلائنگ کار (اڑنے والی کار) نے دو ہوائی اڈوں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پرو ٹوٹائپ فلائنگ کار نے سلوواکیہ کے نیٹرا اور براٹیسلاوا ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ طویل کامیاب پرواز کی، اڑنے والی یہ کار بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ائرکرافٹ کے انجن پر مشتمل ہے جو عام پیٹرول پمپ کے ایندھن سے چلتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلائنگ کار کے تخلیق کار پروفیسر اسٹیفن کلین کا کہنا ہے کہ یہ کار 8 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر پرواز کرکے ایک ہزار کلو میٹر تقریباً 600 میل کا سفر طے کرسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کار اب تک 40 گھنٹے فضاء میں رہ چکی ہے۔

اسٹیفن نے بتایا کہ یہ کار صرف 2 منٹ 15 سکینڈ میں عام کار سے فلائنگ کار میں تبدیل ہوسکتی ہے، فلائنگ کار ہوا میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور یہ دو افراد یا مجموعی طور پر 200 کلو گرام وزن لے جاسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرون ٹیکسی کے مقابلے میں اس فلائنگ کار کو اترنے کیلئے رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔

flying car

Tabool ads will show in this div