سندھ:گرائی جانے والی حالیہ تجاوزات کےبدلے متبادل زمین دینے کافیصلہ

ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن قائم ہوگا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Khi encroachment فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے عدالتی حکم گرائی جانے والی حالیہ تجاوزات کے بدلے متبادل زمین دینے کا فیصلہ کرلیا۔

متبادل زمین اورنگی نالہ، گجر نالہ اور دیگر متاثرين کو دی جائے گی جبکہ تجاوزات آپریشنز میں مسمار دکانداروں کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔

اس حوالے سے سندھ حکومت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرے گی۔

متبادل زمین دینے سے متعلق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متاثرين کو 80گز کا پلاٹ دينے کا اعلان کيا تھا۔

واضح رہے کہ جون کے مہینے میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر میں غیر قانونی عمارتیں، دکانیں اور دیگر جگہوں پر موجود تجاوزات کو گرانے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ 6ماہ کے دوران گجر نالے، اورنگی نالے اور محمود آباد نالے کے اطراف سینکڑوں گھروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ بارش کے پانی کے آسانی سے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ان نالوں کو چوڑا کیا جا رہا ہے۔

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div