کراچی:الہ دین پارک سمیت نالوں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

سپریم کورٹ کے احکامات پر الہ دین پارک سمیت شہر کےنالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری  ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے سینئرڈائریکٹرانسدادتجاوزات بشیر صدیقی نے بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کررہا ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعہ الہٰ دین شاپنگ مال اور پویلین اینڈ کلب کو مسمار کیا جارہا ہے۔

پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیسز میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کوغیر قانونی قرار دیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ غیر قانونی طورپرزمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

کراچی:عدالتی حکم پرالہٰ دین شاپنگ مال 20 فيصدمسمار،مزیدکام جاری

اس کےعلاوہ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریاغیرقانونی ہے اس لیے الہ دین پارک کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے۔ فیصلےمیں کہا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ملبہ فوری ہٹایا جائے۔

[caption id="attachment_2187499" align="alignnone" width="680"]Gujjar Nullah_1 فوٹو : آن لائن[/caption]

گجر نالے اور اورنگی نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے۔ گجر نالے پر 10 مقامات اور اورنگی نالے پر6 مقامات پر بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن جاری ہے۔شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے اورافرادی قوت  سمیت بھاری مشینری میں بھی اضافہ کردیا گیا  ہے۔

 انھوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ہر ضلع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔اس دوران علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس،رینجرز، سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کاشہرکےنالوں پرتجاوزات آپریشن جاری رکھنےکا حکم

دو ہفتے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نالوں پر تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ غیرقانونی لیز کی بنیاد پرآپریشن نہیں روک سکتے اس لئے متاثرین کی جانب سے آپریشن روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

Aladin Park

Tabool ads will show in this div