پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں،سرتاج عزیز

Us Ambessy Lhrاسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بلیک واٹر نہیں،جب کہ امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ میں 386 سفارت کار کام کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بلیک واٹر نہیں، پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ میں 386 سفارت کار کام کر رہے ہیں، جب کہ امریکا میں پاکستان کے سفارت کاروں کی تعداد 34 ہے۔ مزید پڑھیں : پاکستان میں را کی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ 2013ءسے اب تک امریکی سفارت خانے یا قونصلیٹ ملازمین کو کل 33 غیر سفارتی ویزے جاری کئے گئے ہیں، یہ ویزے سفارت خانے کی تعمیر کے دوران دیئے گئے، اس سے قبل زیادہ ویزے دیئے گئے۔ نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ شام میں کوئی پاکستانی قیدی نہیں ہے، شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں 386 سفارت کار کام کر رہے ہیں، کئی سالوں سے ایسے ہی چل رہا ہے، ایسا کوئی قانون نہیں کہ امریکا کے جتنے سفارت کار یہاں ہیں اتنے ہی امریکا میں پاکستان کے بھی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا میں پاکستان کے سفارت کاروں کی تعداد 34 ہے‘ امریکی سفارت خانہ میں اسلام آباد 320‘ کراچی قونصلیٹ 36‘ پشاور 20 اور لاہور میں 10 سفارت کار ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اس وقت ہماری اطلاع کے مطابق کوئی ایسا شخص نہیں جو بلیک واٹر سے تعلق رکھتا ہو، سفارت خانے میں کام کرنے والے سفارت کاروں کی مکمل فہرست ہمارے پاس ہے۔ سماء

US EMBASSY

sartaj aziz

US CONSULATE

BLACK WATER

Tabool ads will show in this div