پاکستان نےزلفی بخاری کےدورہ اسرائیل کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
کچھ روز قبل اسرائیلی اخبار نے زلفی بخاری کے مبینہ دورے سے متعلق خبر شائع کی تھی جس میں اسلام آباد میں ایک ذرائع کا حوالہ دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا اور سابق موساد کے چیف یوسی کوہن سے ملاقات بھی کی۔
اسرائیلی ہرٹز اخبار کے ایڈیٹر ایوی شراف نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ رپورٹ اسرائیلی فوجی سنسر سے اجازت کے بعد شائع کی گئی۔
Adelson's paper Israel Hayom is reporting that the Israeli military censor has just allowed to publish that Pakistan PM @ImranKhanPTI 's advisor Zulfi Bukhari traveled to Israel last Nov to meet Mossad chief Cohen - this according to a source in Islamabadhttps://t.co/vNwf9x8MEy
— avi scharf (@avischarf) June 28, 2021
اس متعلق دفتر خارجہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ نہیں کیا گیا ہے‘‘۔ دفتر خارجہ کے مطابق زلفی بخاری نے بھی واضح طور پر رپورٹ کو مسترد کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے دسمبر 2020 میں بھی ایسی ہی غلط خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
گزشتہ روز زلمی بخاری پروگرام ندیم ملک لائیو میں بھی اپنے اسرائیل جانے یا وہاں کے کسی وفد سے ملنے کی تردید کر چکے ہیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وہ خبر اسے اسلام آباد سے موصول ہوئی جس کا مطلب ہے کہ یہاں بیٹھے کسی شخص نے یہ پروپیگنڈا کیا۔