لاہور:8سالہ بچے کےقاتل اس کےدوست نکلے

پولیس نےدونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا
Jun 29, 2021
[caption id="attachment_2069441" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور میں قتل ہونےوالے 8 سالہ بچے کے کمسن قاتلوں کو پوليس نے گرفتار کرليا۔ ملزمان نے کرکٹ ميں باری نہ دينے پرمبين کے سر پر اینٹ مار کراَسے قتل کيا تھا۔

لاہور کے علاقہ کاہنہ میں آٹھ سالہ بچے مبین کو قتل کرنے والے بھی بچے ہی نکلے۔ پولیس نے مبین کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ زیرحراست ملزمان میں 8سالہ علی شیر اور دس سالہ زید شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے معمولی سی تلخ کلامی پر اینٹیں مار کر مبین کو قتل کیا۔ ملزمان نےلاش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا۔ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

کراچی:کرکٹ کھیلنے سے روکنے پرلڑکوں کاتشدد، ایک شخص جاں بحق

اس سے قبل مبین ڈھائی ماہ قبل لاپتہ ہوا تھا جس کے چار روز بعد بچے کی لاش جوہڑ سےملی تھی۔ لاش برآمد ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس پر معلوم ہوا کہ مبین گھر سے نماز کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں ملزمان نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کیا۔

مقتول مبین کےاغواء اور قتل کا مقدمہ 16اپریل کو تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیاتھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوعدالت میں ریمانڈ کےلیے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لڑکوں کے ایک گروہ نے کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر تشدد کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

PUNJAB POLICE

Tabool ads will show in this div