اہم خبر: پاکستان میں کروناکیسز کی شرح میں نمایاں کمی

چوبیس گھنٹوں میں 735 نئے کیسز رپورٹ
News-Outlook_urdu-version

منگل 29جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

لاہور دھماکے کے تمام دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے گئے، ملزمان انسداد دہشتگردی کی عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔ وزيراعلیٰ پنجاب نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی اور بين الاقوامی کرداروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کیسز شرح 2فیصد سے نیچے آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 735نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہلک وبا سے 23 افراد انتقال کرگئے۔

کرونا کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (اين سی او سی) نے یکم جولائی سے کاروباری سرگرمیاں رات 10بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے، سخت شرائط کے ساتھ ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ اور جمز کو کام کی اجازت ہوگی۔ مزارات اور سینیما بھی کھول 31 جولائی سے کھول دیے جائیں گے۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کےلیے  وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کريں گے، پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑا چيلنج ہے، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی ارکان کے اعزاز میں ديئے گئے عشائیہ سے خطاب کہا کہ قومی اسمبلی سے بجٹ آسانی سے پاس کرواليں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اہم زہنماء زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ اور وزیراعظم کا پیغام پہنچایا، اسرائیلی میڈیا نے پاکستان کیخلاف نئی مہم شروع کردی۔ زلفی بخاری نے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خيز قرار دے ديا۔ دسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھي خبروں کو بے بنياد کہہ ديا جبکہ بلاول بھٹو نے زلفی بخاری سے متعلق افواہوں پر وضاحت کا مطالبہ کرديا۔

COVID-19

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div