سوتیلی ماں نے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا، والد

چھ سالہ ابوذراور 4سالہ ایمان کی لاشیں گھر سے ملیں،پولیس

لاہور میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر 2 کم سن بہن بھائی کو کرنٹ لگاکر قتل کردیا، ابو ذر کی عمر 6 سال جبکہ ايمان 4 سال کی تھی۔ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی۔

لاہور میں میاں بیوی کے جھگڑے میں 2 معصوم بچے جان سے گئے، رائے ونڈ سٹی میں ایک مکان سے 6 سالہ ابوذر اور 4 سالہ ایمان کی لاشیں ملیں، دروازہ باہر سے لاک تھا اور سوتیلی ماں گھر سے غائب تھی۔

والد کا مؤقف ہے کہ انیلا کے ساتھ چند دن پہلے جھگڑا ہوا، جس کی رنجش میں بچے قتل کردیئے۔

پولیس نے مقتول بچوں کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بچوں کا ننھیال والد خرم شہزاد کو بھی قصور وار مانتا ہے۔

ابوذر اور ایمان کی والدہ کا دو سال قبل انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد والد نے دوسری شادی کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے میں جو بھی ملوث ہوا، گرفتار کرکے اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

CHILD MURDER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div