پانچ بنیادی اشیاء پرسبسڈی کی مدت میں 15دن کی توسیع

وزارت صنعت وپیداوار نے 6ماہ توسیع کا مطالبہ کیا تھا
Utility Store RWP راولپنڈی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر عوام خریداری کر رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چاول سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کی مدت میں 15 دن کی توسیع کر دی۔

پیر 28جون کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

بنیادی اشیائے ضروریہ میں چینی، آٹا، گھی، دالیں اور چاول شامل ہیں۔ وزارت صنعت و پیداوار نے سبسڈی میں 6ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فی الحال 15دن کی توسیع دی۔

ای سی سی نے سبسڈی کے معاملے پر غور کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی جو صورت حال کا تجزیہ کرکے سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت محتلف محکموں کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Utility Stores

Tabool ads will show in this div