تربیلا ڈیم کےسترہ میں سےتیرہ پیداواری یونٹ بند

اٹھائیس جون کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال:۔
تربیلا ڈیم کے سترہ میں سے تیرہ پیداواری یونٹ بند ہوگئے ہیں، بجلی کا شارٹ فال تين ہزار ميگاواٹ تک بڑھنے سے لوڈشيڈنگ کا دورانيہ بڑھ جائے گا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے وضاحت کی ہے کہ موبائل فون کی 5 منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے کا ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جاری رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔
ملک میں مہنگائی کے اعتبار سے صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی مہنگا ترین شہر بن گیا ہے۔گزشتہ ہفتے دکاندار شہریوں سے ڈی سی ریٹس کو پس پشت ڈالتے ہوئے اوسطاً 39.29 فیصد زیادہ دام وصول کرتے رہے۔
کراچی میں سپر ہائی وے پر بنائی گئی مویشی منڈی کے ساتھ ہی ہوٹل، اسٹالز اور کیبن بھی عارضی روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔